منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

قطر حماس قیادت کو ملک بدر کرے، امریکا کا مطالبہ

09 نومبر, 2024 18:21

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر امریکی معاہدہ مسترد کرنے پر امریکا نے قطر سے حماس قیادت کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے قطر کو پیغام پہنچایا ہے کہ دوحا میں حماس قیادت کی موجودگی کو مزید قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ فلسطینی مزاحمتی گروپ نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق نئی تجاویز کو بھی مسترد کردیا ہے۔

سینیئر امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی روز قبل ہی امریکا کی جانب سے حماس کے معاہدے سے متعلق نئی تجاویز مسترد کرنے پر قطر کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا تھا کہ وہ حماس کی قیادت کو ملک بدر کردیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ حماس نے تجویز کو یکسر مسترد کردیا

امریکی عہدیدار نے کہا کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کی تجاویز کو بار بار مسترد کرنے کے بعد حماس کے رہنماؤں کو کسی بھی امریکی اتحادی ملک کے دارالحکومت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ قطر نے تقریباً 10 روز قبل حماس کے رہنماؤں سے بھی اس مطالبے کا اظہار کردیا تھا کہ واشنگٹن نے تجاویز مسترد کرنے پر قطری حکومت سے حماس کا سیاسی دفتر بند کرنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں: "غزہ جنگ بندی؛ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد مشکل ہے”

دوسری جانب حماس کے تین رہنماؤں نے قطر کی جانب سے ملک چھوڑنے کے کسی بھی مطالبے کی خبر کو مسترد کردیا ہے جبکہ قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی خبر کی تصدیق یا تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: تاریخی ہزیمت و جانی نقصان؛ اسرائیل، لبنان میں جنگ بندی پر آمادہ

قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکا کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی ایک تجویز پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نئی جنگ بندی معاہدے میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ 28 روز کی مدت کیلئے جنگ بندی کے عوض فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے جبکہ اسکے برعکس اسرائیل درجنوں قید فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

تاہم اس فارمولے میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کوئی مطالبہ شامل نہیں تھا جس پر رہنما تنظیم نے جنگ بندی کی امریکا اور اتحادیوں کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔