منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرار داد منظور

09 نومبر, 2024 12:35

مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرار داد منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما اور نائب وزیر اعلیٰ سرندر سنگھ چوہدری نے  6 نومبر 2024 کو جموں و کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے ایک قرار داد پیش کی گئی جو کہ منظور کر لی گئی۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں جس کے تحت آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے پیش کی گئی قرارداد میں بھارتی حکومت سے مذاکرات کی اپیل کی گئی تاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتیں بحال کی جائیں۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ظلم نے سکیورٹی کی صورتحال مزید بگاڑ دی

قرارداد میں زور دیا گیا کہ بحالی کی کوششوں کو قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کی جائز امنگوں کا احترام کرنا چاہیے۔

دوسری جانب آرٹیکل 370 کی بحالی کیخلاف بی جے پی کے اراکین نے احتجاج کیا کہ یہ قرارداد دن کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اسپیکر عبد الرحیم رادھر نے قرارداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا اور یہ قرارداد منظور ہو گئی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔