"بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی” بھارتی بورڈ کا آئی سی سی کو جواب

چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا (فوٹو: فائل)
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہ جانے سے متعلق اپنا جواب جمع کروادیا۔
کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کا جواب جمع کروادیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے اجازت نہیں دی۔
آئی سی سی اگر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرواتا ہے تو ٹیم ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا تھا جبکہ بھارتی بورڈ سے تحریری جواب مانگا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گی، میڈیا کا دعویٰ
دوسری جانب بھارت کے نامور اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت درمیان میڈیا کے ذریعے ہی لڑائی لڑی جارہی تھی۔اگر سمجھ رہے ہیں کہ آج منع کیا گیا ہے تو وہ غلط ہے، کسی بھی اسٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انڈیا جائے گا کیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: صحافی کا بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ جس ملک میں ہوتا ہے وہا ں پر سب جاتے ہیں مگر بھارت اور پاکستان کے حالات تھوڑے مختلف تھے ۔شاید آفیشلی آگاہ نہیں کیا گیا ہے ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوآفیشلی آج آگاہ کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ ابتدائی شیڈول پہلے ہی ایونٹ میں شریک ٹیموں کے بورڈ کے ساتھ کیا جاچکا ہے، جس کے تحت پاکستان گروپ اے میں بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












