شادی سے متعلق خبروں پر لائبہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر لائبہ بھڑک اٹھیں (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسڑی کو خیرباد کہنے والی اداکارہ لائبہ خان نے شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر ردعمل دیدیا۔
مقامی یوٹیوب چینل پر بطور مہمان شرکت کرنیوالی سابقہ ماڈل لائبہ خان نے انکشاف کیا کہ ‘میرے والد نے میری شادی سے متعلق جھوٹی خبر پر پریشان ہوگئے اور گھبرا کر مجھ سے سوالات کیے تھے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میرے والد پوچھا تھا کہ کیا تم قطر کے کسی شہزادے سے شادی کررہی ہو جسکی عمر 50 سال سے زائد ہے اور وہیں رہنے کا ارادہ کررہی ہو؟ جس پر میں نے بڑی مشکل سے اپنے والد کو یقین دلایا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے’۔
مزید پڑھیں: معروف ماڈل کا شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ
لائبہ یوٹیوب چینلز پر سنسنی پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں اور من گھڑت کہانیاں بناکر لوگو دوسروں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ہوسٹ بھی ‘ہانیہ عامر’ کی محبت میں گرفتار
ادکارہ نے کام کے محاذ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی نوکری ایک فوٹو شوٹ تھا جہاں سے مجھے 5 ہزار روپے ملے تھے یہی پہلی ملازمت تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












