لبنان جنگ؛ غزہ سے مہلک اور خوفناک ہے، اسرائیلی فوجی کا اعتراف

لبنان جنگ؛ غزہ سے مہلک اور خوفناک ہے، اسرائیلی فوجی کا اعتراف (فوٹو: فائل)
امریکی اخبار اسٹریٹ جرنل نے اسرائیلی فوجیوں کی حزب اللہ کیساتھ جنگ کی مشکلات پر مبنی رپورٹ شائع کردی۔
صہیونی فوج نے اس رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی حکمت عملی غزہ میں حماس کی حکمت عملی سے ملتی جلتی ہے لیکن لبنان میں جنگ اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔
اس سے پہلے روزنامہ ٹائمز نے اعتراف کیا تھا کہ برطانوی شہری لبنان کی حزب اللہ کے خلاف جنگ میں صہیونی فوج میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان لوگوں میں سے ایک کا نام یوسی ہے جس نے لبنانی مجاہدین کے خلاف جنگ کے دوران اپنے خوف اور وحشت سے پردہ اٹھایا۔
مزید پڑھیں: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا مضبوط دفاع، دشمن بھی اعتراف پر مجبور
یوسی نے بیان کیا کہ جن دنوں وہ جنوبی لبنان میں تھا، وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا جبکہ حزب اللہ کی فوجیں یقیناً بہترین اور اعلیٰ ترین فورسز میں سے ایک ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ قابض فوج نے لبنان پر زمینی حملے کی مشکل کی نشاندہی کی ہو۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












