منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

صحافی کا بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا دعویٰ

09 نومبر, 2024 16:12

دہلی: بھارت کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے خبروں سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر دی۔

وکرانت گپتا نے یہ تبصرہ بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کے چند گھنٹوں بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے غیر رسمی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

وکرانت گپتا کے مطابق میڈیا کے ذریعے یہ معلومات افشا کرنے کا مقصد پاکستان کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی وکرانت گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ روہت شرما کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

مزید پڑھیں:بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گی، میڈیا کا دعویٰ

وکرانت گپتا نے مزید کہا کہ میڈیا ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ کشیدگی کیلئے میدان جنگ رہا ہے۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ یہ فیصلہ آج کیا گیا ہے تو وہ غلطی کر رہا ہے۔ ایسا کبھی نہیں لگتا تھا کہ ہندوستان جائے گا کیونکہ بی سی سی آئی کا اس معاملے پر مکمل کنٹرول نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال ماضی کے میزبان ممالک کے مقابلے میں منفرد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے باوجود پی سی بی کو ابھی تک باضابطہ طور پر اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے چمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے میچز دبئی منتقل کرنے کا کہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔