قتل کی دھمکیاں؛ فلمی ہیرو کی سیکیورٹی کیلئے 70 زائد اہلکار تعینات

قتل کی دھمکیاں؛ فلمی ہیرو کی سیکیورٹی کیلئے 70 زائد اہلکار تعینات (فوٹو: فائل)
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو بشنوئی گروپ کی جانب سے مسلسل قتل کی دھمکیاں ملنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 70 تک بڑھا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ دوبارہ حیدرآباد میں شروع کردی ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی تاہم اس دوران 70 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
اداکار کی سیکیورٹی کے لیے چار تہوں پر مشتمل حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں کمانڈوز، پولیس اہلکار اورنجی سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سلمان خان سے محبت کا اعلان کرنیوالی پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟
سلمان خان کے آس پاس سیکیورٹی اہلکار ہر وقت موجود ہوتے ہیں، ہوٹل میں داخلے پر بھی دو سطح کی جانچ کی جاتی ہے جبکہ عملے کو بھی روانہ کی بنیاد پر تبدل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کا لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان
اس شیڈول کے دوران سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ راشمیکا مندانا پر دو خصوصی گانوں کی فلمبندی بھی شامل ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












