منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

مداح ‘کبھی میں کبھی تم’ ڈرامے سے متعلق مایوس ہو گئے

10 نومبر, 2024 15:36

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ کے سیزن 2 کے مطالبے پر واضح موقف جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والے فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے بھی سوشل میڈیا پر ایسے کمنٹس کیے جو ڈرامے کے سیزن 2 کی طرف اشارہ معلوم ہوئے لیکن ہانیہ عامر کے نئے بیان نے مداحوں کو اداس کر دیا۔

ہانیہ عامر سے دورانِ انٹرویو سوال کیا گیا کہ ’ڈرامے کا سیزن 2 کب دیکھنے کو ملے گا؟‘ جس پر ہانیہ عامر نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کبھی میں کبھی تم کا دوسرا سیزن بننا چاہئے‘۔

مزید پڑھیں:بھارتی ہوسٹ بھی ہانیہ عامر کی محبت میں گرفتار

مزید پڑھیں:ہانیہ پر ماہرہ کو کاپی کرنے کا الزام لگنے لگا، مگر کیوں؟

انہوں نے کہا کہ ’ڈرامے کا اختتام اتنا پرفیکٹ کیا گیا ہے کہ اس سے زیادہ خوبصورت کچھ ہو ہی نہیں سکتا، اس لیے سیزن 2 بننے کی گنجائش مجھے نہیں لگتی‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ ہاں میں اور فہد مصطفیٰ کسی دوسرے پراجیکٹ میں ساتھ کام ضرور کرتے نظر آئیں گے‘۔ ‘کبھی میں کبھی تم’ اپنے شاندار کامیابی کے سبب پاکستانی بہترین ڈراموں کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ ‘کبھی میں کبھی تم’ 4 مہینے ٹی وی اسکرینز پر پیر اور منگل کی رات نشر ہوا اور اپنی منفرد کہانی اور تمام اداکاروں کی حقیقت پسند اداکاری کے سبب سپر ہٹ بن گیا۔

ڈراما کی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 5 نومبر کی رات ٹی وی اسکرینز کے علاوہ یوٹیوب پر پاکستان کے ٹھیک 8 بجے اپ لوڈ کردیا گیا جبکہ پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں میگا ایپیسوڈ لگائی گئی جس کو دیکھنے بڑی تعداد میں فینز پہنچے۔

اس ڈرامے سے دل کا رشتہ جوڑ بیٹھنے والے ناظرین اب مایوس ہیں اور شرجینا اور مصطفیٰ کی کہانی میں صلح کے بعد کی زندگی بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی خواہش کے ساتھ فینز سوشل میڈیا پر ’کبھی میں کبھی تم‘ کے میکرز سے سیزن 2 کا مطالبہ کرتے نطر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔