چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا تو—– بڑا منصوبہ بن گیا

چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا تو----- بڑا منصوبہ بن گیا (فوٹو: فائل)
چیمپئینز ٹرافی کو لیکر بھارت کیخلاف پاکستان نے ہر سطح پر کھیلنے سے انکار کا منصوبہ بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی اولمپکس بڈ کی بھی مخالفت کرنے کا بھی ارادہ کرلیا جبکہ دیگر کھیلوں کے محاذ پر بھی روایتی حریف کیخلاف ہر کھیل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی حکومت 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کیلئے ترس رہی ہے لیکن پاکستان نے وہاں بھی روایتی حریف کو مقابلہ دینے کی ٹھان لی ہے۔
مزید پڑھیں: "بھارت نہ آیا تو کبھی کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان بھی موقف پر ڈٹ گیا”
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کھیلوں میں بھارتی رویے پر آئی او سی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بھارت نے متعدد مرتبہ کھیلوں میں سیاست کو ملوث کیا، چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر حکومت پاکستان نے بھی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: "بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی” بھارتی بورڈ کا آئی سی سی کو جواب
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے آئی سی سی کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اگر بھارت کی پاکستان نہ آئی تو ہم کسی بھی ایونٹ میں بھارت کیخلاف نہیں کھیلیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا اور ہوم گراؤنڈ پر کرے گا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












