منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

جنوبی لبنان سرحد پر دراندازی؛ حزب اللہ نے اسرائیل کوشش ناکام بنادی

10 نومبر, 2024 20:42

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ سرزمین پر نئے حملوں اور عیترون کے جنوب مغرب میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کو ناکام بنادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے قابض فوج کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں جبکہ دشمن کی درانداری کی کوشش کو بھی ناکام بناتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع کیلئے سرحدوں پر موجود ہیں، آج صیہونی بستیوں شتولہ، زرعیت، ایون مناحم اور شومیرا پر بھاری میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا صبر جواب دے گیا

ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے اصبع الجلیل کے مارگلیوٹ قصبے پر میزائل داغے جبکہ فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران متعدد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔