پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد سیریز میں تاریخی شکست دیدی

پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد سیریز میں تاریخی شکست دیدی
پرتھ: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم نے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں کے نقصان پر141 رنز بنانے کا ہدف دیا تھا جس پر شاہینوں نے کینگروز کو ان کی سرزمین پر ہی دبوچ لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے جبکہ رضوان آسٹریلیا میں سیریز جیتنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔
مزید پڑھیں:صحافی کا بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا دعویٰ
بابراعظم نے 28اور محمد رضوان نے ناقابل شکست 30رنز بنائے جب کہ وقار ریونس کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیتی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی بلے بازوں پر برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان: پلیئرز الیون میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا(نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
آسٹریلیا: میٹ شارٹ، جوش انگلیس (کپتان)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، سپینسر جانسن اور لانس مورس شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












