نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا صبر جواب دے گیا

نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا صبر جواب دے گیا (فوٹو: فائل)
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف یہودی آبادکاروں کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ کار پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں متعدد صیہونیوں کو یرغمال بنائے جانے کے 400ویں دن کے موقع پر ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا، جس میں سنکڑوں افراد نے شرکت کی اور نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کی۔
صیہونی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے دوران غزہ کی مزاحمت کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں ناکامی پر نیتن یاہو انتظامیہ سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور بزدل قرار دیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی جارحیت؛ لبنان میں شہداء کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی
انہوں نے نیتن یاہو کو قیدیوں کی آزادی کے لئے مذاکرت کے بجائے اپنے مجرمانہ سیاسی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی سیاسی فائدے کے لیے غزہ جنگ کو ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لبنان جنگ؛ غزہ سے مہلک اور خوفناک ہے، اسرائیلی فوجی کا اعتراف
مظاہرین نے غزہ جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ کی مزاحمت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرے۔
نیتن یاہو کی حکومت نے مظاہرے میں شریک 5 افراد کو گرفتار کرلیا تاکہ دیگر کو مزاحمت سے روکا جاسکے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












