منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

انوپم نے کرائے کے مکان میں رہنے کی اہم وجہ بتا دی

11 نومبر, 2024 19:04

بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر نے 40 سال اداکاری کرنے کے باوجود کرائے کے مکان میں رہنے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے انوپم کھیر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے باوجود آج تک کرائے کے گھر میں مقیم ہیں۔

69 سالہ انوپم نے انٹرویو میں آج تک کرائے کے گھر میں رہنے کی منفرد وجہ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے لیے گھر خریدنے کی ضرورت کبھی محسوس ہی نہیں ہوئی۔

مزید پرھیں:اداکار انوپم کھیر کی جانب سے تنازع میں پھنسے کپل شرما کے دفاع میں بیان

انوپم کھیر نے کہا کہ وہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے اپنے پیسے بچانے اور کرایہ ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انوپم نے مشورہ دیا کہ جس رقم سے گھر خرید نا ہے، اسے اپنے بینک اکاؤنٹ میں رکھیں اور تھوڑی رقم کرایہ ادا کرنے کیلئے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتا ہوں کیونکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنا گھر نہیں خریدوں گا، میں کس کیلئے خریدوں ؟ میرا ماننا ہے کہ میں صرف ہر ماہ کرایہ ادا کروں اور زندگی گزاروں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔