جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

11 نومبر, 2024 17:04

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا یکدم 1300 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1115 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3300 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 13 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2670 فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 94 ہزار کی تاریخی بلندی کو چھو گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر برقرار رکھی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ ملک میں فی تولہ سونے کا نرخ 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔