حکومت نے ملک بھر میں وی پی این بلاک کر دیے

حکومت نے وی پی این بلاک کردیے
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے فائر وال ٹرائل میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) بلاک کر دیے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو ‘سیکیورٹی رسک’ قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں وائٹ لسٹنگ کیلئے عارضی طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں جیسے کاروباری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آئی پی ایڈریسز رجسٹر کروائیں تاکہ مجاز صارفین کیلئے وی پی این تک مسلسل رسائی اور بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں وی پی این بلاک کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی این کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا اور اب تک تقریبا 20 ہزار 500 وی پی این رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں شہریوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی حاصل کرنے کے لیے وی پی این کا استعمال کیا ہے، جس پر کئی ماہ سے پابندی عائد ہے، تاہم وی پی این عام طور پر محدود مواد کو بائی پاس کرنے کے لئے دنیا بھر میں استعمال ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ اندراج کرنے والوں کو انکے مطلوبہ استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور اپنی کاروباری سرگرمیوں کی وضاحت کرنا ضروری ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












