جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

پی سی بی کا سخت مؤقف، مائنس بھارت چیمپیئنز ٹرافی کا فارمولہ زیر غور

11 نومبر, 2024 15:29

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی بورڈ کے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کے بعد مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے ابتدائی مؤقف میں 1996 اور 2003 ورلڈ کپ کی مثال پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا آئی سی سی میں یہ مؤقف ہوگا کہ ماضی میں ٹیموں کے نہ آنے پر وینیو تبدیل نہیں کیا گیا اور اسی بنیاد پر پاکستان مائنس انڈیا چیمپئنز ٹرافی کی تجویز بھی دے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی سی بی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئندہ دو روز میں آئی سی سی کو خط ارسال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

صحافی کا بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا دعویٰ

بھارت نہ آیا تو کبھی کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان بھی موقف پر ڈٹ گیا

تفصیلی قانونی مشاورت کے بعد پی سی بی آئی سی سی سے درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کی ٹھوس وجوہات فراہم کرے۔

اس سے قبل بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے سے آئی سی سی کو زبانی طور پر آگاہ کیا تھا جس کے بعد کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو تحریری طور پر بھارت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

آئی سی سی کے ساتھ رابطے کے علاوہ پی سی بی دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وفاقی حکومت نے پی سی بی کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی کسی بھی تجویز کی مخالفت اور میچز پاکستان سے باہر کرانے کے خیال کو مسترد کرے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔