جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 94 ہزار کی تاریخی بلندی کو چھو گیا

11 نومبر, 2024 12:01

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ سے انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

صبح 11:35 بجے بینچ مارک انڈیکس 555.35 پوائنٹس یا 0.60 فیصد کے اضافے سے 93,847.03 پر منڈلا رہا تھا لیکن کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 94,020.02 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

ایم ای بی ایل، ایم سی بی، کے الیکٹرک، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او اور پی آر ایل کے حصص کے ساتھ انڈیکس ہیوی انرجی اور بینکنگ حصص میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔

مارکیٹ ماہرین نے اس رفتار کو متعدد مثبت میکرو اکنامک پیشرفتوں سے منسوب کیا، جن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں تاریخی 250 بی پی ایس کٹوتی اور شرح سود کو 15 فیصد تک کم کرنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ اکتوبر 2024ء میں پاکستان کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر رہیں جس سے معیشت کو مزید تقویت ملی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے جارحانہ خریداری اور ادارہ جاتی حمایت کی وجہ سے یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 2431.83 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار کی تاریخی سطح عبور کرکے 93 ہزار 291.68 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔