جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

ہانیہ عامر شادی کب کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بڑا راز بتادیا

11 نومبر, 2024 12:37

دنیا بھر میں لوگوں کی جانب سے پسند کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی کے ارادے سے متعلق لب کشائی کردی۔

ہانیہ عامر اس وقت کینیڈین شہر ٹورنٹو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی اور اس دوران ان سے پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔

اپنی شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فی الحال میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں، جب بھی میری شادی ہوگی، میں اس کا اعلان دھوم دھام سے کروں گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکار ہ نے کہا کہ سرحدوں پر لگے بورڈ لوگوں کو الگ نہیں کر سکتے، جب آپ کسی سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں تو کوئی پابندی آپ کو روک نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق انوکھا مشورہ

ہانیہ پر ماہرہ کو کاپی کرنے کا الزام لگنے لگا، مگر کیوں؟

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے بیرون ملک جاتی ہیں اور یہ بات ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ نے اپنے شاندار انداز کی وجہ سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ڈبسمیش سے شہرت حاصل کی اور بعد میں انہیں اپنے پہلے کردار کے لئے فلم جانان میں کاسٹ کیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔