غزہ میں حماس کے ہاتھوں 4 اسرائیلی فوجی جنہم واصل

اسرائیلی فوجیوں کے منشیات کا عادی ہونے کا انکشاف (فوٹو: فائل)
شمالی غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی فوجیوں کو جنہم واصل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں حماس مجاہدین کیساتھ دو بدو لڑائی میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
حماس کمانڈرز کے ہاتھوں ہلاک اسرائیلی فوجیوں میں اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ مالے اڈومم، اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ ناو یائر اسولین، اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ گیری لالہروائیکیما زولت، اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ اوفیر ایلیاہو شامل ہیں، تمام فوجیوں کا تعلق کفیر بریگیڈ کی شمشون بٹالین سے تھا۔
مزید پڑھیں: لبنان جنگ؛ غزہ سے مہلک اور خوفناک ہے، اسرائیلی فوجی کا اعتراف
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 375 صہیونی فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کی بمباری میں ابتک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
1731395672-0/Untitled-design-(41)1731395672-0-600x450.webp)
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












