منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

انگلش کرکٹر پر میچ کے دوران کرسی توڑنے پر جرمانہ عائد

12 نومبر, 2024 18:22

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران انجری کے بعد کرسی توڑنے پر انگلش فاسٹ بولر ریس ٹاپلے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

30 سالہ ریس ٹاپلے کو ہفتے کے روز سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران دائیں گھٹنے میں چوٹ لگی تاہم انہوں نے بارش میں تھوڑی تاخیر کے بعد اپنا اوور جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن وہ ایک اور گیند کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے اور میچ میں مزید حصہ نہیں لیا۔

یہ انجری سے بھرے کیریئر کا تازہ ترین سیٹ بیک تھا، جیسے ہی ریس ٹاپلے کھلاڑیوں کے پویلین کی سیڑھیوں پر چڑھے تو انہیں کرسی اٹھاکر سیڑھیوں پر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

اکتوبر 2023 میں بھی 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے دوران ریس ٹاپلے نے ملا جلا ردعمل دیا تھا۔

انگلش فاسٹ بولر 2023 کے واقعے کی سزا سے بچ گئے تھے لیکن اس بار انہیں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جس کے آرٹیکل 2.2 کا تعلق "بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سازوسامان یا لباس، گراؤنڈ سازوسامان یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال” سے ہے۔

ریس ٹاپلے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا تھا اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

ان کے جرمانے کے علاوہ ریس ٹاپلے کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

جب کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے عرصے میں چار یا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس تک پہنچ جاتا ہے تو اسے معطلی پوائنٹس میں تبدیل کردیا جاتا ہے اور کھلاڑی پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔ تاہم، اس مدت کے اندر ریس ٹاپلے کا یہ پہلا ایسا جرم تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔