منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

یشما کو دنیا بھر سے شادی کیلئے ایپ پر کتنی ہزار درخواستیں ملیں؟

12 نومبر, 2024 19:58

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیٹنگ ایپ پر انہیں شادی کیلئے دنیا بھر سے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

اداکارہ یشما گِل نے نجی ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا رشتہ آنٹیوں کے روایتی تقاضوں سے تنگ آ کر رشتے والی ایپ پر اپنا پروفائل بنایا ہے، جہاں انہیں ابتک دنیا بھر سے شادی کیلئے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

مداحوں کیلئے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا یشما گل اپنی محبت کا رشتہ کس کے ساتھ جوڑتی ہیں۔

مزید پڑھیں: یشما گِل کی تصاویر ناقدین ‘ذاکر نائیک’ کو کیوں ٹیگ کر رہے ہیں؟

یشما گل نے پہلے ایک ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل شادی کیلئے اچھا رشتہ تلاش کرنا مشکل اور مہنگا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: "مجھے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر کوئی اعتراض نہیں”

انہوں نے بتایا کہ ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تو انہوں نے 8 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔