منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والا گرفتار شخص کون ہے؟

12 نومبر, 2024 10:56

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیضان خان کو چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فیضان خان ایک وکیل ہے جس نے مبینہ طور پر شاہ رخ خان سے 50 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔

کال ٹریسنگ سے معلوم ہوا تھا کہ پولس کو یہ دھمکی آمیز کال چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں کسی فیضان خان نامی شخص کے فون سے موصول ہوئی تھی، پوچھ گچھ کے دوران فیضان خان نے دعویٰ کیا کہ ان کا فون 2 نومبر کو چوری ہو گیا تھا، اور انہوں نے اس چوری کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

فیضان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اسٹار کو جان سے مارنے کی دھمکی کسی ایسے شخص نے دی تھی جس نے ان کے فون کا غلط استعمال کیا۔

مبینہ ملزم فیضان خان نے کہا کہ ان کا دھمکی آمیز کال سے کوئی تعلق نہیں اور ہو سکتا ہے کہ کوئی انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہو۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے خلاف پہلے ایک شکایت بھی درج کرانے کا انکشاف کیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اداکار مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دیتے ہیں۔

باندرہ پولیس اسٹیشن میں فیضان خان کیجانب سے درج کروائی گئی شکایت میں 1994 کی فلم ’انجام‘ کے ایک سین کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں شاہ رخ خان کا کردار اپنے نوکر کو اپنی گاڑی میں ہرن کی لاش کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کو گزشتہ سال اکتوبر میں بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی کو ‘وائے پلس’ لیول تک بڑھا دیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔