منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

مغربی کنارے، غرب اردن پر قبضہ؛ امریکا نے اسرائیل کو خبردار کردیا

12 نومبر, 2024 18:35

فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے اور غرب اردن پر اسرائیلی قبضے پر امریکا نے اسرائیل کو خبردار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیروں نے اسرائیل کے اقدام کی حمایت کرنے کے امکان ہو مسترد نہیں کیا البتہ اس بات پر زور دیا کہ اسے "ناگزیر نتیجہ” کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غرب اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کا حصہ بنانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: صہیونی ریاست کا مغربی کنارے کو بھی اسرائیل میں ضم کرنے کا حکم

بزالل اسموتریچ نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مغربی کنارے کے لیے بائبل کے ناموں کا استعمال کرتے ہوئے 2025 کو یہودیہ اور سامریہ میں خودمختاری کا سال قرار دیا۔

بزلئیل سموٹرچ کی جانب سے گزشتہ روز کنیسٹ میں ہونے والی اجلاس کے دوران امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا خیر مقدم کیے جانے کے ساتھ یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے اور غرب اردن پر قبضے کی تیاری کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں حماس کے ہاتھوں 4 اسرائیلی فوجی جنہم واصل

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ٹرمپ کی جیت کو مغربی کنارے کے الحاق کا ایک بہترین موقع سمجھتی ہے اور یہ مسئلہ اس وقت اسرائیلی مقتدر حلقوں میں زیر بحث ہے۔

سموٹریچ نے کل اعلان کیا تھا کہ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کی بہ دولت سنہ 2025 "یہودیہ اور سامریہ(مغربی کنارے) میں خودمختاری کا سال ہوگا”۔

مزید پڑھیں: لبنان جنگ؛ غزہ سے مہلک اور خوفناک ہے، اسرائیلی فوجی کا اعتراف

قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ "یہ اسرائیلی خودمختاری کا سال ہے”۔ ان کا اشارہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کی طرف تھا۔

مغربی کنارا جس پر 1967ء سے اسرائیل کا قبضہ ہے ایک سال سے زائد عرصے سے تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والے حملے کے بعد سے غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف عسکری کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کی بمباری میں ابتک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔