اسکوئڈ گیم کی شوٹنگ؛ ذہنی تناؤ کے باعث ہدایتکار کے 9 دانت ٹوٹ گئے

اسکوئڈ گیم کی شوٹنگ؛ ذہنی تناؤ کے باعث ہدایتکار کے 9 دانت ٹوٹ گئے
معروف کوریئن سیریز اسکوئڈ گیم کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ سیزن 1 کی شوٹنگ کے دوران تناؤ کی وجہ سے ان کے 9 دانت ضائع ہوئے تھے۔
اسکوئڈ گیم کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے انکشاف کیا ہے کہ ہٹ نیٹ فلکس سیریز کی تیاری کے شدید دباؤ کی وجہ سے وہ "آٹھ یا نو” دانت کھو چکے۔
2021 میں ریلیز ہونے کے بعد عالمی سطح پر سنسنی پھیلانے والی اس سیریز میں مالی طور پر مایوس امیدواروں کی کہانی پیش کی گئی جو زندگی بدلنے والے نقد انعام کے لیے بچوں کے مہلک کھیلوں میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔
سیریز کی کامیابی کے باوجود ہوانگ نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران وضاحت کی کہ انہوں نے پہلے سیزن سے زیادہ کمائی نہیں کی اور دوسرے سیزن کے ممکنہ مالی انعامات نے انہیں واپسی پر قائل کیا۔
سیزن ون میں زیادہ تر اصل کرداروں کو ختم کرنے کے بعد، ہوانگ کو اب نئے کرداروں کو متعارف کرانے اور تازہ مہلک گیمز ڈیزائن کرنے کے چیلنج کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن 26 دسمبر 2024 کو نیٹ فلکس پر جاری کی جائے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












