پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

13 نومبر, 2024 17:22

پاکستان میں گزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1200 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3250 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 14 ڈالر بڑھنے سے سونے کا نرخ 2607 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔