پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

شاہین آفریدی دنیا کے نمبر ون باؤلر بن گئے

13 نومبر, 2024 16:42

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک سال کے وقفے کے بعد آئی سی سی ون ڈے بولر رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد شاہین آفریدی دوبارہ نمبر ون ایک پوزیشن پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ کے مطابق فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوئے۔

آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نے تین میچوں میں 12.62 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی نے انہیں جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کی۔

دوسری جانب آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پہلے ہی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد رضوان کی بھی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت ون ڈے ارینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔