رضوان کو ٹیم میں کن کھلاڑیوں کی یاد ستانے لگی؟ کپتان خاموش نہ رہ سکے

رضوان کو ٹیم میں کن کھلاڑیوں کی یاد ستانے لگی؟ کپتان خاموش نہ رہ سکے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ٹیم میں چند ساتھی کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہونے لگی ہے۔
برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا ہے کہ فخر زمان، افتخار احمد، محمد عامر، شاداب خان بڑے کھلاڑی ہیں، ان کی کمی آسانی سے پوری نہیں ہو سکتی۔
کپتان محمد رضوان نے بھارت کے حوالے سے سوال پر کہا کہ یہ بورڈز کے فیصلے ہیں کہ کیا کرنا ہے، کیا نہیں، امید ہے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔
گرین شرٹس کے کپتان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم کے لیے بہتر ہو گا وہ فیصلے کریں گے، البتہ میں ہمیشہ مشورے کے ساتھ کھیلتا ہوں۔
محمد رضوان نے کہا کہ آسٹیلیا کے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پلیئنگ الیون پر مشاورت مکمل ہوگئی لیکن ابھی نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، البتہ سیریز میں بیسٹ الیون ہی میدان میں اتاریں گے۔
کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد عامر اور عماد وسیم کے متبادل اچانک تیار نہیں ہو سکتے اس لیے بڑے کھلاڑیوں کی جگہ لینے والوں کو محنت اور وقت درکار ہوگا۔
محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز آسان نہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں چیلنجز ہمیشہ ہوتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بہت محنت کی لہٰذا ٹیم بنانے کا کریڈٹ ان کو بھی جاتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ کل برسبین میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












