پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ہانیہ عامر نے معروف اسٹار سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی

14 نومبر, 2024 18:06

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر کو شاہ رخ خان کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو براہ مہربانی مجھ سے ملیں۔‘

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر شادی کب کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بڑا راز بتادیا

انہوں نے کنگ خان سے اب تک ملاقات نہ ہونے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ واقعی مایوس کن ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہئے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial)

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 16.3 ملین ہے۔ وہ اپنی حیرت انگیز شکل اور غیر معمولی اداکاری کی صلاحیت کیلئے معروف سمجھی جاتی ہیں۔

ان کے کچھ قابل ذکر ڈراموں میں تتلی، دلروبا، عشقیہ، میرے ہمسفر، سانگ ماہ اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔