پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ماں نے بیٹے کو قید کرنے کیلئے گھر میں جیل بنا ڈا لی

14 نومبر, 2024 16:13

تھائی لینڈ کی ایک معمر خاتون نے اپنے نشے اور جوئے کے عادی بیٹے کو محفوظ کرنے کیلئے اپنے ہی گھر میں جیل سیل بنا ڈا لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے بوریرام سے تعلق رکھنے والی ایک 64 سالہ خاتون نے 20 سال سے زائد عرصے تک اپنے نشے کے عادی بیٹے کے خوف میں زندگی گزارنے کے بعد خود کو اور اپنے پڑوسیوں کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، ویڈیو وائرل

انہوں نے حال ہی میں ٹھیکیداروں سے اپنے گھر کے اندر ایک جیل سیل تعمیر کرائی تھی جہاں وہ اپنے 42 سالہ بیٹے کو اس وقت قید کر سکتی تھیں جب وہ پرتشدد ہو گیا تھا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ سالوں سے اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں، جس میں ملک بھر کے 10 سے زیادہ مختلف مراکز میں بحالی کی متعدد کوششیں بھی شامل ہیں، لیکن کچھ بھی کام نہیں آیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ پرتشدد ہوتا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ معاملات کو مزید خراب کرنے کیلئے میرا بیٹا بھی جوا کا عادی ہو گیا، جس نے صرف چیزوں کو بدتر بنا دیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔