پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

دبئی نے ثانیہ مرزا کو اہم اعزاز سے نواز دیا

14 نومبر, 2024 20:34

ممبئی: دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو کھیلوں کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ اعزاز ملنے کی خبر شیئر کی گئی۔ اُنہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔

ثانیہ مرزا نے انسٹا پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کے لیے میں دبئی اسپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔

اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں اس کامیابی پر مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے آخری بار آسٹریلین اوپن 2023 کھیلنے کے بعد گزشتہ سال ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اس وقت سے مشہور ایتھلیٹ اپنے خاندان اور بیٹے اذہان مرزا ملک پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے تاہم گاہے گاہے اہم ایونٹس میں شرکت کرتی بھی نظر آتی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔