پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

چیمپیئنز ٹرافی: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں

15 نومبر, 2024 12:22

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے کے بارے میں زبانی آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب آئی سی سی نے انڈین کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔

قوانین کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چمپئینز ٹرافی میں 9ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔