پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کا پاکستان سے ایونٹ چھیننے کا منصوبہ بےنقاب

15 نومبر, 2024 18:36

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کے بعد بھارت نے پاکستان سے ایونٹ چھیننے کا بھی انتظام مکمل کرلیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی صورت میں میزبانی کیلئے ”خود” کو پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر میچز ہمارے گراؤنڈز منتقل کردیے جاتے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ روایتی حریف ٹیموں کے میچز نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز کو زرتلافی ادا کرے گا، جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں

دوسری جانب پاکستان نے بھی ایونٹ میں شریک بورڈ ممبرز سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے تاکہ بھارت کی لابنگ کو ٹف ٹائم دیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ سے بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کی روح متاثر کرنے لگا

خبریں سامنے آئی تھیں کہ متبادل یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا، دبئی منتقل کردیے جائیں تاہم پی سی بی کے انکار پر ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کی باز گشت سنائی دی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے میزبانی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 1996 کے بعد پاکستان میں یہ پہلا آئی سی سی ایونٹ ہونا تھا تاہم اسے منتقل کرنے کیلئے بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔