متھیرا کی نازیبا ویڈیوز؛ ادکارہ نے ردعمل دیدیا

نازیبا ویڈیوز لیک؛ متھیرا نے انکشافات کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان متھیرا بھی سوشل میڈیا پر وائرل اپنی نازیبا ویڈیوز پر لب کشائی کردی۔
اداکارہ و ماڈل متھیرا نے ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئیں ہیں اور انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ یہ تمام ویڈیو جعلی ہیں۔
متھیرا نے کہا کہ لوگ ان کے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جعلی مواد تخلیق کر کے مجھ سے منسوب کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: متھیرا جلدی شادی کرنے والے نوجوان جوڑوں پر بھڑک اٹھیں
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے ان کے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: دلہن کا لباس پہن کر مِس یونیورس مقابلوں میں پاکستانی ماڈل کی شرکت
انہوں نے کہا کہ کبھی ایسی نازیبا ویڈیوز نہیں بنائیں اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے سے گریز کریں۔


Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












