دلہن کا لباس پہن کر مِس یونیورس مقابلوں میں پاکستانی ماڈل کی شرکت

دلہن کا لباس پہن کر مِس یونیورس مقابلوں میں پاکستانی ماڈل کی شرکت(فوٹو: فائل)
میکسیکو میں جاری مِس یونیورس مقابلے 2024 میں ماڈل نور زارمینا نے روایتی پاکستانی دلہن کا لباس پہن کر مداحوں اپنا گرویدا بنالیا۔
29 سالہ نور زارمینا نے حال ہی میں مِس یونیورس پاکستان کا تاج پہنایا گیا تھا اور اب عالمی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کیلئے کوشاں ہیں۔
پاکستان نے سرکاری سطح پر کبھی مِس یونیورس مقابلوں میں حصہ نہیں لیا تاہم ماڈلز اپنے تیں اِن مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
ابتدائی مقابلہ کل (جمعرات) منعقد ہوا جبکہ ایونٹ کا فائنل 16 نومبر کو شیڈول ہے، جہاں اگلی مِس یونیورس کا انتخاب ہوگا۔
مزید پڑھیں: یو اے ای نے تین بچوں کی ماں کو عالمی مقابلہ حسن کا امیدوار بنادیا
نور زارمینا کا تعلق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہے اور وہ بزنس اور بائیولوجی میں تعلیمی قابلیت رکھتی ہیں، وہ اداکاری کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔
قبل ازیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ایریکا رابن پر کئی پاکستانی تنظیموں اور حکومتی اداروں نے اعتراض کیا تھا کیونکہ 72 سالوں میں پاکستان نے کبھی ایونٹ میں نمائندگی نہیں کی ہے۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












