پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان میں کپ کہاں کہاں جائے گا؟

16 نومبر, 2024 19:37

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے ٹور کی نئی تفیصلات منظر عام پر آگئیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل عالمی ٹرافی ٹور کا اعلان ہوگیا ہے، جس سے مظفر آباد (یعنی آزاد کشمیر) کو نکال دیا گیا جبکہ اسکی جگہ کئی نئے مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹرافی دورے کے دوران پہلے روز پاکستان مونومنٹ، دامن کوہ، فیصل مسجد جائے گی جبکہ سابق اسپیڈ اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آئیکون ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کا پاکستان سے ایونٹ چھیننے کا منصوبہ بےنقاب

دارالحکومت اسلام آباد کے بعد ٹرافی ٹور کیلئے پاکستان کے مشہور شہروں اور مقامات جیسے کراچی، ایبٹ آباد، اور ٹیکسلا کا رخ کرے گی۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ٹرافی آج (ہفتہ) سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر پاکستان مونومنٹ پہنچائی جائے گی جہاں شائقین اسکے ہمراہ تصاویر بنوا سکیں گے۔

ٹرافی ٹور کی اہم تاریخیں:

16 نومبر: اسلام آباد
17 نومبر: ٹیکسلا اور خان پور
18 نومبر: ایبٹ آباد
19 نومبر: مری
20 نومبر: نتھیا گلی
22 سے 25 نومبر تک ٹرافی کراچی کے مختلف مقامات کی زینت بنے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔