ہانیہ عامر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مدد مانگ لی

ہانیہ عامر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مدد مانگ لی
کراچی:اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیراعلیٰ مریم نواز سے لاہوریوں کیلئے مدد کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی لاہوریوں کے دکھ کا احساس ہوا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کر دی جس میں انہوں نے مریم نواز کو ٹیگ کرکے کہا کہ ہمیں سانس لینے کی ضرورت ہے۔
ہانیہ عامر نے مذکورہ اسٹوری ذوالفقار علی بھٹو جونئیر جوکہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ہیں انکی ایک پوسٹ کے پس منظر میں شیئر کی۔ ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کا کہنا تھا کہ ہم بطور قوم اسموگ کا ملبہ عالمی آلودگی پر نہیں ڈال سکتے، ماحولیاتی کرائسس بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے لیکن یہ مقامی مسئلہ زیادہ ہے، پاکستان مسلسل قدرتی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، حکومت کی پالیسیاں ماحول مخالف ہیں۔
مزید پڑھیں:اسموگ کیا ہے اور کس طرح پیدا ہو رہی ہے؟
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے متعدد شہروں کے باسی ان دنوں اسموگ کے باعث شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ اسموگ کے باعث ہزاروں شہری بیمار ہیں اور زندہ دلان شہریوں کو اپنے ہی شہر میں سانس لینے میں پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اسموگ ایک قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانوں کے اپنے ہی کارناموں کا نتیجہ ہے، فصلوں کی باقیات کو جلانا، بڑی مقدار میں کاربن کا اخراج اسموگ کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔
خیال رہے کہ فنکار برادری بھی اس حوالے سے پریشان نظر آتی ہے اور وہ مسلسل اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایک مستقل پالیسی بنانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












