وزرات دفاع، اسرائیلی فوج کے دفتر کی ویڈیوز نے صہیونیوں کی نیندیں اُڑادیں

وزرات دفاع، اسرائیلی فوج کے دفتر کی ویڈیوز نے صہیونیوں کی نیندیں اُڑادیں (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج کے صدر دفتر کی ڈرون کے ذریعے جاسوسی کی ویڈیو جاری کرکے اپنی طاقت دکھادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے تل ابیب کے علاقے الکریاہ میں واقع صہیونی فوج کے مرکز اور وزارت دفاع کے دفتر پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
مزاحمتی تنظیم کی جانب سے ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تل ابیب کی فضاؤں میں حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون طیارے نظر آرہے ہیں جن کو صہیونی دفاعی سسٹم تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم ناکام ہے۔
تل ابیب کے علاقے الکریاہ میں صہیونی وزارت دفاع، آرمی ہیڈکوارٹر اور فضائیہ کا کنٹرول روم واقع ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کا ڈرون حملہ؛ نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر کس چیز کو نشانہ بنایا؟
ویڈیو میں ڈرون طیاروں کے ذریعے صہیونی وزارت دفاع اور آرمی ہیڈکوارٹر کا مکمل اور تفصیلی نقشہ دکھائی دے رہا ہے جس سے صہیونی تنصیبات پر حزب اللہ کی نگرانی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغ دیے
قبل ازیں 22 اکتوبر کو حزب اللہ نے صہیونی وزیراعظم رہائش گاہ پر ان کے بیڈروم کی کھڑکی کو نشانہ بناکر صہیونی حکومت کو خبردار کیا تھا۔
حزب اللہ کے ڈرون سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں واقع نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا تھا جبکہ بیڈ روم کی کھڑکی کے شیشے ظاہری طور پر چٹخ گئے تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












