حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغ دیے

حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغ دیے
تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر 20 راکٹ داغے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے ڈرونز میں سے ایک ڈرون اسرائیلی شہر نہار یا کی ایک عمارت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں عمارت کی بالکونی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی شہر جلیلی پر 20 راکٹ داغے، جن میں سے کچھ کو ناکام بنادیا گیا تاہم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:لبنان میں اسرائیلی حملے میں 15 امدادی کارکن شہید ہو گئے
مزید پڑھیں:یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ سیاسی مذاکرات معطل کرنے کا امکان
حزب اللہ کے حملوں کے باعث اسرائیلی شہر حیفہ سمیت دیگر مقامات پر خطرے کے سائرن گونجنے لگے اور ان مقامات پر موجود اسرائیلی شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن کیا تھا جس میں اب تک اسرائیل کے درجنوں فوجی مارے جا چکے ہیں۔
علاوہ ازیں عراق کی مزاحمتی تنظیم نے بھی اسرائیل کے شہر ایلات پر ڈرونز داغنے کا دعوی کیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












