پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کے ”ہائبرڈ ماڈل” کیلئے دیگر بورڈز سے رابطے تیز

17 نومبر, 2024 19:08

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پس پردہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان سے چھننے کیلئے سرگرم ہوگیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹ مطابق سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری بھارتی کرکٹ ٹیم کے مکار بورڈ (بی سی سی آئی) نے میزبان (پاکستان) سے چیمپئنز ٹرافی ہتھیانے کیلئے دیگر بورڈز سے رابطے بڑھانا شروع کردیے ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایونٹ میں شریک دیگر بورڈز کو لالچ دیا ہے کہ اگر وہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیتے ہیں تو انہیں پیسے اور ٹیم کیساتھ سیریز مہیا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کا پاکستان سے ایونٹ چھیننے کا منصوبہ بےنقاب

بی سی سی آئی کی جانب سے دیگر بورڈز کو چیمپینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کو سپورٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ایونٹ بھارت کے منصوبے کے مطابق ہو اور پاکستانی کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ سے بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کی روح متاثر کرنے لگا

دوسری جانب آئی سی سی کے پاس براڈکاسٹرز کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق محض 2 دن باقی ہے جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو لازمی شیڈول جاری کرنا ہوگا کیونکہ براڈکاسٹنگ کمپنی کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان میں کپ کہاں کہاں جائے گا؟

ادھر پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل پر میزبانی سے صاف انکار کردیا ہے جس پر بھارتی بورڈ اور میڈیا شدید ناراض اور پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی چھیننے کی کوشش کررہا ہے تاکہ پاکستان کے انکار کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کرسکے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔