پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

بھارتی گلوکار کو گلے لگانے پر ‘ہانیہ عامر’ شدید تنقید کی زد میں!

17 نومبر, 2024 17:08

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کو گلے لگانے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں بھارتی گلوکار و قریبی دوست بادشاہ کے ساتھ دیکھا گیا۔

ویڈیو کسی ریسٹورنٹ یا گھر کی نہیں بلکہ بادشاہ کے کنسرٹ کی ہی ہے جس میں ہانیہ عامر نے بھی شرکت کی اور اس بات کو ایپریشیئٹ کرتے ہوئے بادشاہ نے اداکارہ کو گلے لگا کر انکا نام مائیک پر لیکر فینز سے بھی تالیاں بجانے کو کہا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ہوسٹ بھی ‘ہانیہ عامر’ کی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ‘یہ میرا بہت بہترین دوست ہے اور ایک زبردست راک اسٹار بھی ہے، ہیرو ہے’۔

مزید پڑھیں: مقدس سرزمین پر نامناسب لباس میں کیٹ واک، مداح طیش میں آگئے

اگرچہ اب تک بھارت میں ضرور ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پر تنقید کی جارہی تھی لیکن اب فینز کی جانب سے بادشاہ کو گلے لگانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SAWAIRA (@haniaaamir_squad)

@dramaedits_dailyvlogs #goviral #celeblights #haniaamir #badshah ♬ Dj Waley Babu (feat. Aastha Gill) – Badshah

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔