پی سی بی نے عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

پی سی بی نے عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹ میچوں کی سیریز سے قبل عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کی جانب سے پی سی بی سے علیحدگی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
پاکستان کو 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے جس کے بعد 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جس میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید کی تقرری زمبابوے کے دورے کے دوران لاہور قلندرز کے ڈیولپمنٹ اسکواڈ کی کوچنگ کے تجربے اور قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے ان کے سابقہ کردار کی وجہ سے ہوئی ہے۔
یہ تقرری آسٹریلیا کے دورے سے قبل گیری کرسٹن کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ کرسٹن کے جانے کے بعد ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان کچھ عرصے سے تناؤ بڑھ رہا تھا، جس کی وجہ مبینہ طور پر کرسٹن کی اپنے پسندیدہ سپورٹ اسٹاف کو لانے کی اہلیت پر تنازعہ تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












