مسلمان شوہر کی انتخابی مہم چلانا بالی ووڈ اداکارہ کو مہنگا پڑگیا

مسلمان شوہر کی انتخابی مہم چلانا بالی ووڈ اداکارہ کو مہنگا پڑگیا (فوٹو: فائل)
ہندو انتہا پسندوں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کو مسلمان شوہر کی انتخابی مہم چلانے پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
گزشتہ برس مسلمان سیاسیدان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر مسلسل ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، اب انہیں اپنے شوہر فہد احمد کی سیاسی مہم میں ساتھ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما فہد احمد نے معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی ہے، جو ہندوؤں ایک آنکھ نہ بہائی۔
مزید پڑھیں: مقدس سرزمین پر نامناسب لباس میں کیٹ واک، مداح طیش میں آگئے
اس تصویر میں فہد کے ساتھ ان کی اہلیہ سوارا بھاسکر بھی موجود ہیں اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: مقدس سرزمین پر نامناسب لباس میں کیٹ واک، مداح طیش میں آگئے
ملاقات کی تصویر فہد احمد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا سجاد نعمانی کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے ہمیں دعاؤں سے نوازا۔
خیال رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے چند امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جس میں فہد احمد بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مہاراشٹرا کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات 20 نومبر کو ہوں گے۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












