پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

دیوالی کیوں منائی؟ ماڈل اریبہ حبیب نے تنقید کا جواب دیدیا

17 نومبر, 2024 18:22

ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کو منانے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اریبہ حبیب نے تنقید کا جواب دیدیا۔

حاہی میں پاکستانی ماڈل اریبہ حبیب نے دیپک پروانی کے ساتھ دیوالی منائی تھی، جس کی تصاویر انہیں ٹرول اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یوٹیوب پر اُشنا شاہ کیساتھ پوڈ کاسٹ میں شریک مہمان اریبہ حبیب نے بتایا کہ دیپک ایک بہترین دوست ہے اور اس نے ہمیشہ اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ جشن منایا ہے۔ وہ افطار پر اس وقت آتا جب اس کا روزہ نہیں ہوتا تو ہم بھی ان کے گھر جا کر دیوالی کا مزہ لیتے اور مناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دیوالی منانے پر سونیا حسین سمیت کئی اداکار تنقید کی زد میں

انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اہم ہے اور میں نے ہمیشہ کرسمس اپنے کچھ عملے کے ارکان کے ساتھ منایا ہے جو عیسائی ہیں اور دیوالی اپنے ہندو دوستوں کے ساتھ تاکہ انہیں پاکستان میں اقلیت کے تحفظ کا یقین دلایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار کو گلے لگانے پر ‘ہانیہ عامر’ شدید تنقید کی زد میں!

خیال رہے کہ معروف اداکارہ سونیا حسین نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسب سے دعوت کا اہتمام کیا تھا جس پر انہیں بھی ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Areeba Habib Responds To Diwali Celebration Criticism

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔