آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا
آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔
ہوبرٹ میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں کپتان سلمان علی آغا کی زیرِ قیادت گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ٹیم کی بیٹنگ ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے دوران ہر بار طرح روایتی انداز میں بُری طرح فلاب ہوئی اور یوں کریس پر آنے والے قومی بیٹرز چند رنز بنا کر پویلیئن لوٹتے گئے۔
گرین شرٹس کی جانب سے صرف بابراعظم 41، حسیب اللہ 24 اور شاہین آفریدی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان بلے بازوں کے علاوہ دیگر کھلاڑی یکے بعد اپنی وکٹیں مہمان ٹیم کو تحفے میں دیکر واپس چلتے بنے اور اس طرح پاکستان ٹیم 19ویں اوور میں محض 117 پر ڈھیر ہوگئی۔
گیند بازی میں آسٹریلیا کے آرون ہارڈی نے تین، ایڈم زامپا، اسپینسر جانسن نے دو، دو جب کہ نیتھن ایلس اور زویئر بارلیٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے 118 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 12ویں اوور میں با آسانی سے حاصل کرکے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرکے ون ڈے کا بدلا لے لیا۔
میچ کی دوسری اننگز میں کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹونس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے، اس کے علاوہ کپتان جاش انگلس 27 اور جیک فریزر 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک ہی برس میں دو بار سیریز میں وائٹ واش ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل قومی ٹیم کو بنگلادیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












