پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

فوج نے نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق اہم مشورہ دیدیا

18 نومبر, 2024 19:18

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو حماس کی قید میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق جنگ بندی کا مشورہ دیدیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے اتوار کی شام ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس میں مبینہ طور پر وزراء کے ایک منتخب گروپ اور فوجی قیادت نے بتایا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی ہی غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔

اسرائیلی فوج میں یرغمالیوں کی نمائندگی کرنے والے میجر جنرل (ر) نیٹزان ایلن نے کابینہ کو بتایا کہ حماس گزشتہ ماہ سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے باوجود یرغمالیوں کے بدلے جنگ بندی اور فوجی انخلاء مطالبے پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا لبنانی عمارت پر حملہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہان نے وزیر دفاع کو 400 دنوں سے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی صورتحال کے حوالے سے خوفناک جائزے سے آگاہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز، اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر، وزیر خارجہ گیدون سار، قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ شریک تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہان کا خیال ہے کہ اس طرح کے مطالبات سے اتفاق کرنا ہی کسی معاہدے تک پہنچنے کا واحد راستہ ہوگا۔

گزشتہ ہفتے یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم کی طبی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کچھ یرغمالی دوران قید خوراک کی کمی کی وجہ سے تقریباً آدھا وزن کھوچکے ہیں، جس کے باعث موسم سرما میں ان کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔