پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

بندروں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکار خود تھانے میں قید ہوگئے

18 نومبر, 2024 17:00

بندروں کے پولیس اسٹیشن پر حملے کا عجیب و غریب واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں عوام کے محافظ اہلکاروں نے 200 سے زائد بندروں کے خوف سے خود کو تھانے میں قید کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہفتے کے اختتام پر اپنے ہی اسٹیشن میں رکاوٹیں کھڑی کر لی تھیں، جب 200 بندروں کے خطرناک ہجوم نے شہر میں فسادات پرپا کیے۔

لوبوری کے شہری طویل عرصے سے بندروں کی بڑھتی ہوئی اور جارحانہ آبادی کا شکار رہے ہیں اور حکام نے بے قابو بندروں کے گروہوں کو روکنے کے لئے خصوصی انکلوژرز بنائے ہیں۔

لیکن ہفتہ کے روز تقریبا 200 بندر شہر میں پھیل گئے اور ایک دستہ مقامی پولیس اسٹیشن پر حملہ آؤر ہو گیا۔

پولیس کیپٹن سومچائی سیڈی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ دروازے اور کھڑکیاں بند رہیں تاکہ وہ کھانے کے لیے عمارت میں داخل نہ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ تھا بندر تھانے میں داخل ہو کر دستاویزات سمیت املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

لوپبوری پولیس نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ بندروں کو روکنے کے لئے ٹریفک پولیس اور گارڈ ڈیوٹی پر موجود افسران کو بلایا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریبا ایک درجن بندر بھی پولیس اسٹیشن کی چھت پر فخر سے بیٹھے تھے۔

سڑکوں پر بے بس پولیس اور مقامی حکام بندروں کو پکڑنے کے لیے کام کر رہے تھے اور انہیں کھانے پینے کا لالچ دے کر رہائشی علاقوں سے دور لے جا رہے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔