نادیہ خان نے حریم فاروق کی اداکاری کا مذاق بنا ڈالا

نادیہ خان نے حریم فاروق کی اداکاری کا مذاق بنا ڈالا
پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ڈرامہ بسمل کی رواں ریلیز ہونے والی قسط میں حریم فاروق کی اداکاری کا مذاق بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مابق بسمل اسپیشل کی رواں ہفتے ریلیز ہونے والی قسط پر تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان نے حریم فاروق کی اداکاری کا مذاق اڑانے کیساتھ ساتھ سینئر اداکارہ شاہین خان کے کردار اور معصومہ کی والدہ کے کردار کا بھی مذاق اڑایا۔
اس دوران مرینہ خان اور عتیقہ اوڈھو اس وقت خاموش تھیں جب نادیہ حریم فاروق اور ڈرامے کی کاسٹ کے بارے میں اپنے غیر فلٹر شدہ جائزے دے رہی تھیں۔
مزید پڑھیں:حلالہ سینٹرز! نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا
خیال رہے کہ نادیہ خان ایک مقبول پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ ہیں جو اب تک متعدد ہٹ ڈراموں میں نظر آچکی ہیں جن میں ایسی ہے تنہائی، کمزرف، ڈولی ڈارلنگ اور دیگر شامل ہیں۔
وہ حال ہی میں اپنے ڈرامہ ریویو شو کیا ڈرامہ ہے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ مشہور پاکستانی ڈراموں، اداکاروں اور فلم سازوں کے بارے میں ان کے متنازعہ جائزوں کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری ان سے زیادہ خوش نہیں ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












