پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

صہینیوں نے غزہ کیلئے بھیجے گئے 100 سے زائد ٹرکوں کو لوٹ لیا

19 نومبر, 2024 19:18

غزہ میں غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان سے بھرے 100 ٹرکوں کو صہینیوں نے لوٹ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 400 سے زائد دنوں سے جاری جنگ کے باعث غذائی قلت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان سے لدے 100 سے زائد ٹرکوں کو قابض صہیونیوں نے لوٹ لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی سینیئر ایمرجنسی افسر لوئیس واٹریج نے بتایا کہ امدادی قافلے کے 109 ٹرکوں پر حملہ کیا گیا جس میں ڈرائیور اور عملہ زخمی بھی ہوا۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے، نیتن یاہو

انھوں نے مزید بتایا کہ انروا اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے فراہم کردہ خوراک لے جانے والے قافلے کو اسرائیل نے مختصر نوٹس پر کیرم شلوم بارڈر کراسنگ کے ایک غیرمعروف راستے سے روانہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: ہمارا سیاسی دفتر قطر سے کہیں منتقل نہیں ہورہا، حماس کا اہم بیان

لوئیس واٹریج نے کہا کہ غزہ کے متعدد راستے ناقابل رسائی ہیں نامعلوم حملہ آور 100 کے قریب امدادی سامان سے لدے ٹرک لے کر فرار ہوگئے جبکہ امدادی سامان کو لوٹنے والے حملہ آوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔