پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ ذاکر نائیک کی پاکستان آمد بھارتی انکار کی بڑی وجہ ہے؟

19 نومبر, 2024 16:44

چیمپئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آکر کھیلنے سےانکار کے بعد بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ نے نئی منطق پیش کردی۔

بھارت کے نامور صحافی وکرانت گپتا نے اسپورٹس تک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں اور افراد کی لسٹ دی ہے اگر وہ انکے خلاف کارروائی کرتے تو شاید ہماری اپنی ٹیم بھیجنے پر راضی ہوجاتی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے نکالے جانیوالے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا، ایسا کرکے پاکستان نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کے ”ہائبرڈ ماڈل” کیلئے دیگر بورڈز سے رابطے تیز

بھارتی صحافی کے عجیب بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر بھارت آرٹیکل 370 پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن اسکے باوجود ہماری حکومت نے کھیل کو سیاست سے الگ رکھا اور 2023 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھیجی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کا پاکستان سے ایونٹ چھیننے کا منصوبہ بےنقاب

ایک صارف نے کہا کہ وکرانت گپتا ہندو انتہا پسند بھارت کا چہرہ چُھپانے کیلئے کچھ بھی بول رہے ہیں کیونکہ انہیں بی سی سی آئی کی طرف ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا کوئی بھی جواز فراہم کیا جائے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔