دلجیت نے بھارت کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کر دیا

دلجیت نے بھارت کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کر دیا
معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے شراب کو فروغ دینے والے گانوں پر پابندی پر بھارت سے شراب کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا یہ تبصرہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں ان کے حالیہ کنسرٹ کے دوران اس طرح کے گانوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
دلجیت نے تلنگانہ حکومت کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اس طرح لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ وبائی لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانوں کو چھوڑ کر سب کچھ بند تھا۔ اگر حکومتوں کو واقعی پرواہ ہے تو انہیں ملک بھر میں شراب کی دکانیں بند کریں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو میں شراب کے بارے میں گانا بند کر دوں گا۔
مزید پڑھیں:دلجیت دوسانجھ کا مسجد کا دورہ؛ مداحوں کے دل چُھو گیا
اپنے احمد آباد کنسرٹ میں دوسانجھ نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آج مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ میں یہاں شراب کی تشہیر کرنے والے گانے نہیں گاؤں گا کیونکہ گجرات میں شراب پر پابندی ہے۔
پنجابی سپر اسٹار نے بھی کنسرٹ میں مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں شراب پر پابندی لگانے کی تحریک شروع کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں شراب بھی نہیں پیتا، پھر بھی میرے گانوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ بالی ووڈ شراب کے کلچر کو فروغ دینے پر پھل پھول رہا ہے۔ انہوں نے اپنی موسیقی کو نشانہ بنانے کی منا فقت کی نشاندہی کی جبکہ بالی ووڈ اداکار کھلے عام اشتہارات میں شراب کی تشہیر کرتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












